بنوں : زمینی تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبد القیوم وزیر)ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں جائیداد کے تنازع نے خونی رخ اختیار کرلیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں اودین کلہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر چچا زاد ملزمان نے فائرنگ کردی۔
حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یکم محرم کو چھٹی کا اعلان ،ٹرام، میٹروسروسز کے نئے اوقات جاری