اسلامو فوبیا کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں:خواجہ سعد رفیق 

Jun 14, 2025 | 17:57:PM
اسلامو فوبیا کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں:خواجہ سعد رفیق 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، سوشل میڈیا پوسٹ ”ایکس“ پر کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر حملے کرنا اسرائیل کا قابل مذمت اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے، اسرائیل آئی اے ای اے کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا ہے، اسرائیل مختلف ممالک سمیت اپنے ہمساؤں کے خلاف مسلسل جارحیت میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ میں شامل تفتیش، تحریری بیان جمع