فلیٹس اور گھر کی خریداری پر ٹیکس کریڈٹ کی سکیم متعارف

پراپرٹی خریداری کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبز میں مختلف شرح کو کم کیا گیا ہے ، چیئرمین ایف بی آر

Jun 14, 2025 | 12:31:PM
فلیٹس اور گھر کی خریداری پر ٹیکس کریڈٹ کی سکیم متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجٹ میں فلیٹس اور 10 مرلہ کے گھر کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سکیم متعارف کرادی گئی۔

سیدنوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمودلنگڑیال نے کہا کہ پراپرٹی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل اور ایف ای ڈی ختم کر دی، پراپرٹی خریداری کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبز میں مختلف شرح کو کم کیا گیا ہے۔

 راشد لنگڑیال نے کہا کہ 5 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے پرودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرکے 1.5 فیصد، 10 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے پر 2 فیصداور 10 کروڑ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کر کے 2.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبزمیں مختلف شرح کوکم کیاگیا ہے، 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھاکر 4.5 فیصد کی گئی ہے جبکہ 5 کروڑ روپے سے 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ 10 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5.5 فیصد ہوگی، آئی ایم ایف پراپرٹی کی خرید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے خلاف ہے، رجسٹرڈ کاروبار کو اشیاء کی فروخت پر2 لاکھ روپے سے زائد کیش لینے پر30 ہزارکی پینلٹی لگے گی۔