خون کاعطیہ دینے والے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز

Jun 14, 2025 | 12:19:PM
خون کاعطیہ دینے والے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ خون عطیہ کرتے ہیں، وہ نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جان بچانے کیلئے رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوجوانوں  سے بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں  نے کہا کہ  خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے، محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ  پنجاب میں بروقت صحت مند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم وضع کیا گیا ہے، پنجاب کو پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،عوام ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں، سیف سٹی ویب سائٹ یا پولیس خدمت مرکز پر عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔