پاکستانی کرکٹرز کا ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین

Jun 14, 2023 | 16:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹرز کی جانب سے ملک و قوم پر جانیں قربان کرنیوالے فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ایسا کرنیوالے شرپسند عناصر فوج اور ملک دونوں کے دشمن ہیں۔ کرکٹرز نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیساتھ ساتھ ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس حوالے سے قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ اس وطن کی محبت میں جن شہداء نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ان سے پیار کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران نذیر کی کم بختی آ گئی ، قانونی ٹیم نے سڑک پر ہی روک لیا

اسی طرح سے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں اور میرا خاندان پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے، جن لوگوں نے یہ کام کیا خدارا گزارش ہے کہ اس طرح کا کام دوبارہ مت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہمارے لیے بارڈر پر کھڑے ہوتے ہیں، اپنےخاندانوں سے دور ہوتے ہیں۔