راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

Jun 14, 2023 | 14:11:PM
راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹس کو جلد فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

ان پرجیکٹس کیلئے مقامی وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سمارٹ سٹیز کیلئے سیف سٹی پراجیکٹس کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹس سے امن عامہ میں بہتری آئے گی اور شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گا۔

اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے نئے سسٹم میں مشین لرنر ماڈل میں سافٹ وئیر ڈویلپ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سمندری طوفان بایپر جوائے، پنجاب بھر میں بھی الرٹ جاری

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مقامی طور پر تیارکردہ سسٹم کے تحت چہروں کی شناخت بھی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز قانون، خزانہ، تعمیرات و مواصلات، ریگولیشنز، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔