انگن آلتان کی اہلیہ کے ہمراہ شیئر ہونیوالی تصویر سوشل میڈیا پروائرل

Jun 14, 2021 | 22:57:PM
انگن آلتان کی اہلیہ کے ہمراہ شیئر ہونیوالی تصویر سوشل میڈیا پروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)مشہور ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی کردار انگن آلتان (ارطغرل)کی اہلیہ کے ہمراہ شیئر ہونیوالی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول ہونے والے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیاجارہا ہے۔
اداکارانگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

نیسلیشا الکوچلر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ"ہم گالوں پر گلابی پن کو دھوپ نہیں بلکہ خوشی کی خوشی کہتے ہیں"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو دھوپ سے بچاتے ہیں!‘
نیسلیشا الکوچلر کی اس پوسٹ پر انگین آلتان کے مداحوں اور ساتھی شوبز سٹارز کی جانب سے محبت بھرے پیغامات کاسلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، متھیرا اداکارہ حرا مانی پر کھل کربرس پڑیں