بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلند ترین سطح کو چھوا ہے، سرمایہ کار اس ہفتے امریکی پالیسی سازوں کی جانب سے متوقع قواعد و ضوابط کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو کرپٹو کرنسی کی صنعت کو درکار ضابطہ کار فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ؟
امریکی ایوانِ نمائندگان اس ہفتے کئی بلوں پر بحث کرے گا جن کا مقصد ڈیجیٹل اثاثہ انڈسٹری کے لیے جامع قانونی فریم ورک بنانا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے خود کو کرپٹو صدر کہا ہے، بھی اس شعبے کے حق میں قوانین کی اصلاح پر زور دے رہے ہیں۔
2025 میں بٹ کوائن کی قیمت میں اب تک 29 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات دیگر کرپٹو کرنسیوں پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔