عرب شہزادی ’شیخہ ماہرہ ‘کی شادی کے بعد سیرو تفریح کرتے تصاویر وائرل

Jul 14, 2023 | 15:08:PM
Arab princess, Sheikha Mahira, marriage, seru fun, pictures, viral, 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ ماہرہ المکتوم کی شادی کے بعدسیر و تفریح کرتے تصاویر وائرل ہو گئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی کی خوبصورت شہزادی  شیخہ ماہرہ رواں سال اپریل میں شیخ مانع سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر دنیا بھر میں دیکھی گئیں اور اب نئے جوڑے کی سیرو تفریح کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by M1 (@hhshmahra)

شیخہ  ماہرہ کے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جو کہ جبل علی کے شوٹنگ رینج کلب کی ہیں ، ماہرہ  کی جانب سے جری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ نے بہترین انداز میں نشانہ بازی کی اور کوئی بھی فائر 8 پوائنٹس سے باہر نہیں تھا لیکن شیخ مانع کا ایک فائر7 پوائنٹس کا تھا باقی سب بہتر تھے ، نشانوں کی جاری تصاویر پر غور کیا جائے تو رزلٹ کیساتھ لکھا گیا ہے کہ شیخ مانع نے کلاک پسٹل کو ایک ہاتھ کیساتھ چلا کر یہ پوائنٹس حاصل کیے ۔

View this post on Instagram

A post shared by M1 (@hhshmahra)

شیخہ ماہرہ  خواتین کیلئے فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں جبکہ وہ نیچر لوور بھی ہیں جس کا ثبوت ان کی پروفائل پر موجود مختلف جانوروں کیساتھ خوبصورت تصاویر ہیں، شیخہ ماہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by M1 (@hhshmahra)