حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان

Jul 14, 2021 | 14:30:PM
 حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان کر کہنا تھا کہ  قبضہ گروپوں کو قانون کا کوئی خوف نہیں ، قبضہ گروپوں کو پکڑیں تو عدالت سےضمانت مل جاتی ہے۔اسلام آباد سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوتا جارہا ہے،یہاں کی آبادی تیزی سےبڑھ رہی ہے، وفاقی دارالحکو مت کیلئے ماسٹرپلان کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں سرسبز علاقے بچانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے شہر میں درخت لگانےاور سبزہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیں قبضہ گروپ بھی کام کرتےہیں،یہاں سےقبضہ مافیاکا خاتمہ کرنا ہے ، قبضہ مافیاکیخلاف سخت قانون لانےجارہےہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال میں لاہورڈیڑھ گنابڑھ چکاہے،شہروں میں آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ،سی ڈی اے کا 5ارب روپےکاخسارہ تھا،آج سی ڈی اے کےاکاؤنٹس میں36ارب روپےہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ہوشیار!!بھارتی ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا