16 سالہ بچی کی لاش کیساتھ بے حرمتی کرنیوالا ملزم مقابلے میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بہاولپور میں16 سالہ بچی کی لاش کیساتھ بے حرمتی کرنیوالا ملزم مقابلے میں مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاول پور کے علاقہ خیر پور ٹامیوالی میں گذشتہ روز 16 سال کی بچی کی لاش کی بے حرمتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا۔
ٓج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بچی کی لاش کے ساتھ بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیرپور ٹامے والی میںایک 16 سالہ بچی کی لاش کے ساتھ بے حرمتی کرنے والا ملزم انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔
خیر پور ٹامیوالی کی پولیس کی طرف سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کالا جادو کرتا تھا۔ آج وہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
اتوار کی شام خیر پور ٹامیوالی کے گاؤں رملی میں مبینہ طور پر گھر مین بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے فوت ہونے والی16 سالہ بچی کی جنازہ کے بعد تدفین کی گئی تھی۔ پیر کی صبح علاقہ کے لوگوں نے دیکھا کہ قبرستان مین بچی کی قبر سے اس کی میت غائب ہو گئی تھی۔پیر کی صبح گاؤں رملی کے قبرستان کی قبر سے غائب ہونے والی میت بعد میں قریبی کھیتوں میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 16 سالہ بچی (رمشا بی بی) کی قبر کھود کر لاش باہر نکال دی۔ لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد کھوہ مٹھا والا کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔
ڈی پی او بہاولپور راؤ عبدالوہاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال خیرپور ٹامیوالی منتقل کر دیا تاکہ موت کی اصل وجہ اور بے حرمتی کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔
آج پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نےمرحومہ بچی کے اہل خانہ اور علاق کے مکینوں سے بھی تفتیش کی جبکہ یہ بھی تفتیش کی گئی کہ کیا اس بچی کی وفات گھر میں اتفاقیہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا اس کی تحقیقات اب بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔