پاک نیوزی لینڈ میچ: چاچا افتخار کی مداح کو خاموش کروانے کی ویڈیو وائرل

Jan 14, 2024 | 15:55:PM
 پاک نیوزی لینڈ میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی فین کو میدان میں خاموش کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی فین کو میدان میں خاموش کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ فین نے انہیں ’’چاچا‘‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا جس پر کرکٹر کو غصہ آگیا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے فین کو کہا کہ وہ خاموش ہوجائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ وہ انکا مداح ہے اور اسکے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز،پاکستان دوسرا میچ بھی ہارگیا

جس دوران افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے اسوقت پاکستانی بالرز کو کیوی بیٹرز کی جانب سے میچ میں پٹائی لگ رہی تھی جس پر کرکٹر نالاں تھے۔