منال خان اوران کے شوہر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا

Jan 14, 2023 | 13:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: منال خان اوران کے شوہر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن ایک بار پھر تنقید کی زد میں، شوبز کے جوڑے کی نئی تصویر پر تبصروں کا طوفان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کا جوڑا منال خان اوراحسن محسن اکرام جو اپنی شادی سے قبل ہی سوشل میڈیا پرپوسٹ ہونے والی تصاویراور ویڈیوز کے حوالے سے مشہور تھا۔ تاہم اب کی بارمنال خان کے شوہر احسن محسن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ۔

ساحل پرموجود احسن اور منال کی بولڈ تصویر پرسوشل میڈیا صارفین نے طوفان برپا کر دیا۔ شوبز کے اس جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبرز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

ایک صارف نے لکھا توبہ ہے ویسے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ احساس محرومی کے مارے ، کوئی پرائیسویسی نہیں ان جالہوں کو۔

ایک صارف نے لکھا کہ کچھ چیزیں تو نجی رکھیں۔

ایک صارف نے لکھا یہ سوشل میڈیا ہے تو یہاں ایسے پوسٹ کریں گے تو لازمی ردعمل آنا تو بنتا ہے ۔ میں بھارت سے ہوں میں سمجھتی تھی کہ پاکستان تو بہت پردہ چلتا ہے ۔ پاکستان اپنے لباس اورپردگی کے لیے مشہور ہے لیکن یہ پاکستانیوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔ پاکستان تو صرف نام کا پاک ہے یہاں اب ایسا کچھ نہیں رہا یہاں کہ لوگ بہت کھلے دماغ کے ہوگئے ہیں۔ سب امریکن اور انڈین بالی وڈ کو فولو کرتے ہیں ۔ لالی وڈ پر شرم آتی ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور ان کے شوہر کی مختلف پوسٹ کو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل منال اوراحسن کی ہنی مون کی تصاویر پر بھی منفی تبصرے کیے گئے اور انہیں ٹرول کیا گیا۔