میرانشاہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن۔۔ایک دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

Jan 14, 2022 | 21:07:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز، کامیاب آپریشن، ایک دہشتگردہلاک، 2گرفتار
کیپشن: فورسز کا آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن میں ایک دہشتگردہلاک ،2 کو گرفتار کرلیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن میں ایک دہشتگردہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کوچے کے نام سے ہوئی ہے ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرددیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر تھا،دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا،علاقے میںدہشتگردوںکی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،تینوں دہشتگردوںکو ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو حکومتی اراکین کے نام ECL میں ڈال دیں۔۔۔پرویز خٹک کے بعد ایک اور حکومتی MNA آگ بگولہ