بنوں: دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ۔۔۔پاک فوج کاجوان شہید

Jan 14, 2022 | 20:12:PM
بنوں، فوجی چوکی، دہشتگردوں کے حملے، سپاہی سرفراز شہید،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں سپاہی سرفراز شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی چوکی پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی سرفراز علی شہیدہو گئے، 26 سالہ شہید سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ 13 اور14 جنوری کی درمیانی رات کیا،دہشتگردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا