محکمہ مواصلات، غیر قا نو نی بھرتی361 ملازمین برطرف

Jan 14, 2021 | 00:56:AM
 محکمہ مواصلات، غیر قا نو نی بھرتی361 ملازمین برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے محکمہ مواصلات اور تعمیرات کا انوکھا اقدا م، 361 ملازمین برطرف کردئیے اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سلیم اعوان نے کہا ہے کہ ملازمین کو 10 برس قبل بھرتی کمیٹی کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ برطرفی کے ساتھ غیر قانونی بھرتیوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے 4 افسران کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔سلیم اعوان کے مطابق ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی منظوری کے بعد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افسران سے برطرف ملازمین کو اس دوران دی گئی تنخواہوں کی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رقم کی وصولی کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا جائے گا۔