پاک بحریہ  کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

Feb 14, 2024 | 22:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈ کوارٹرز کی اولین ترجیح ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ ملے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔