ٹائر پھٹنے سے ٹرک کو حادثہ،سوار 4 مزدورجاں بحق،8شدیدزخمی

Feb 14, 2024 | 16:26:PM
ٹائر پھٹنے سے ٹرک کو حادثہ،سوار 4 مزدورجاں بحق،8شدیدزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن میں مزدا ٹرک ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور  8 شدید زخمی ہوگئے۔ 
مزدا مزدوروں کو لے کر کوٹ مومن آرہا تھا، اسی دوران سیال موڑ کے قریب ٹرک کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثے میں ٹرک میں موجود مزدوروں میں سے 4 جاں بحق ہوگئے، جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے۔ 

ضرور پڑھیں:وفاقی حکومت کا فرسٹ وومن بینک متحدہ عرب امارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ
 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 8 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کو سرگودھاہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ مدثر ، 28 سالہ راحت، 32 سالہ عثمان اور 45 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی۔