حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےموقع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،12 زخمی

Feb 14, 2024 | 09:49:AM
حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےموقع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،12 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے  موقع پر دو گرپوں کے درمیان  فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب میں  فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی حب منظور بلیدی کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ سوک سینٹر کے باہر پیش آیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی حب کے مطابق  بلوچستان اسمبلی کی حب سے نشست کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے حوالےسے لوگ سوک سینٹر کے باہر جمع ہوئے تھے ، فریقین کو دور رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے لیکن اس دوران بعض شرپسندوں نے فائرنگ کی جبکہ فریقین کے درمیان فائرنگ سے 12زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:21 نشستوں پر کامیاب اُمیدواروں کو  الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن جاری

پولیس ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا،فائرنگ کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ۔

ایس ایس پی حب کے مطابق  صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فرنٹیئر کور کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔