بھارت: کمسن بچہ شادی میں تَھنر کو پانی سمجھ کرپی گیا

Feb 14, 2024 | 09:17:AM
بھارت: کمسن بچہ شادی میں تَھنر کو پانی سمجھ کرپی گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی کے شہر ہریانہ میں پیش آیا،بھارت میں شادی کی تقریب میں کمسن بچہ پانی سمجھ کر غلطی سے تھنر پی گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں ڈیڑھ سال کے بچہ ہکشن  پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے بیہوش ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ سوہنا کے کوٹھاڈا رائے پور گاؤں میں پیش آیا جہاں ہکشن اہلخانہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شریک تھا۔

 شادی کی تقریب گھر میں ہورہی تھی، گھر کو چند روز قبل ہی رنگ و روغن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فیملی وزٹ ویزا پر کویت جانے والوں کے لیے اہم خبر

پولیس کے مطابق ہکشن کھیل میں مصروف تھا اسے پیاس لگی تو وہ پانی سمجھ کر تھنر پی گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔

تفتیشی افسر دھرمیندر کا کہنا ہے کہ بچے نے غلطی سے تھنر پیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔