بھارت کے معروف کرکٹر نے بھارتی ہیرو  کی اداکارہ بیٹی کو ویلنٹائن ڈے پر کیا کہا۔۔؟

Feb 14, 2022 | 23:33:PM
بھارتی, کرکٹر ,کے ایل راہل, اداکارہ ,اتھیا شیٹھی,
کیپشن: بھارتی کرکٹر کے ایل راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھارتی کرکٹر کے ایل راہل نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ بالی ووڈ ادکار شنیل شیھٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی  کو سوشل میڈیا پر خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اتھیا نے بھی اپنے خاص انداز میں راہل کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے رشتے کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے محدود اوورز کے نائب کپتان کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی T20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتی  ٹیم بدھ کو کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز  کے خلاف پہلے T20 میچ میں اترے گی۔ اتھیا شیٹھی نے بھی اپنے خاص انداز میں راہل کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے رشتے کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔کے ایل راہل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تھرو بیک سیلفی پوسٹ کی ہے۔ اس سیلفی میں اتھیا اور راہل دونوں ایک ساتھ ہیں۔ تصویر میں، اتھیا نے جینس کے ساتھ پرنٹ شدہ فل آستین والا کراپ ٹاپ پہنا ہوا ہے۔ کے ایل راہل نے سفید ٹی شرٹ اور گرے پینٹ پہن رکھی ہے۔راہل کے ایک ہاتھ میں سرخ اور کالے رنگ کی چیک شرٹ ہے۔ یہ تصویر غالباً پچھلے سال موسم گرما کی ہے جب اتھیا کرناٹک کے اس بلے باز کے ساتھ برطانیہ کے دورے پر گئی تھیں۔ ہندوستانی ٹیم نے اس دورے میں دو ٹورنامنٹ کھیلے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اتھیا شیٹھی کے والد سنیل شیٹھی نے بھی کئی بار اس بات کی طرف اشارہ دیا ہے کہ ان کی بیٹی اور کے ایل راہل ایک خاص رشتے میں ہیں۔ نہوں نے انسٹاگرام پر بھی ویڈیو شیئر کرکے کرکٹر کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ، 'کرکٹ کے مکا میں سنچری! مبارک ہو ، بھگوان کا آشیرواد آپ کے ساتھ رہے ، کے ایل راہل۔ میری سالگرہ کے تحفے کے لیے آپ کا شکریہ۔ 'وہیں سنیل شیٹی کے ٹویٹ پر لوگوں نے مزیدار کمینٹس بھی کئے تھے اور کے ایل راہل اور اتھیا شیٹھی کے رشتے کو لیکر میم کے ذریعے سوال پوچھا کہ رشتہ پکا سمجھیں۔حال ہی سنییل شیٹی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ ویڈیو میں کے ایل راہل اور سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی پارک میں مارننگ واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ کے آخری میں انہوں نے دونوں (کے ایل راہل اور اہان شیٹی ) کی لندن کی سڑکوں پر ٹہلتے ہئوے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ سنیل شیٹی نے کے ایل راہل پر محبت کی بارش کرتے ہوئے انہیں اپنا پیار بتایا ہے۔ انہوں نے لکھا ، 'میرا پیار، میری طاقت' اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے ایل راہل اور اہان شیٹی کو ٹیگ کیا ہے۔
کے ایل راہل نے ان تصویروں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ہیپی وائبس۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اہان شیٹی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج اِن دی ملٹی ورس آف مَیڈنیس‘‘ کا تہلکہ خیز ٹریلرجاری