افغانستان :دھماکے میں 100 سے زائد ٹینکر تباہ، ڈیڑھ درجن افراد زخمی 

Feb 14, 2021 | 14:45:PM
افغانستان :دھماکے میں 100 سے زائد ٹینکر تباہ، ڈیڑھ درجن افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں ایرانی سرحدکے قریب ہرات کے علاقے میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ اور ڈیڑھ درجن سے زائد  افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔سربراہ ہرات چیمبر آف کامرس کے مطابق ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا جس کے باعث بجلی معطل ہے۔ ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹا۔ گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔