مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں : فوادچودھری

Feb 14, 2021 | 12:37:PM
مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں : فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ  مریم نواز کی تقریریں ان کی مایوسی اور غصے کا ثبوت ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں کہ آسمان گر پڑے اور زمین پھٹ جائے، مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں، آج بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے تو اس لئے کہ آپ لوگوں نے کمیشن کے لیے مہنگے بجلی گھر لگائے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ  مریم کی گفتگو پر حیرت ہوتی ہے، تیں دہائیاں آپ کا خاندان اقتدار میں رہا آپ بتائیں آپ کیا ایسا کریں گی جو آپ تین دہائیوں میں نہیں کرسکے؟ آپ لانگ مارچ، شارٹ مارچ یا خالی واک کریں حکومت کی صحت پر فرق نہیں پڑنے والا۔بی بی حوصلہ رکھیں ابھی چھ ماہ بعد تحصیل کے الیکشن ہونے ہیں، کوشش کر کے دیکھیں گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کے بچوں کے بل پر سیاست کرنے والے کیا سیاست کریں گے۔

فوادچودھری نے کہا کہ مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں، آج بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے تو اس لیے کہ آپ لوگوں نے کمیشن کے لیے مہنگے بجلی گھر لگائے، نواز شریف جب وزیر اعظم بنے 167 ارب روپے سالانہ کیپسٹی پیمنٹ تھی 5 سال میں 867 ارب ہوگئی، گیس کے نظام پر ایک روپیہ سرکلر قرضہ نہیں تھا آپ 157 ارب کے قرض میں ڈبو گئے۔