عاشق کی دولہے کی کار پر فائرنگ،معصوم بچہ نشانہ بن گیا 

Feb 14, 2021 | 12:14:PM
عاشق کی دولہے کی کار پر فائرنگ،معصوم بچہ نشانہ بن گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کزن سے شادی نہ ہونے کا رنج ,کراچی کے علاقے کیماڑی مسان چوک میں دلہن کے چچا زاد بھائی نے دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ  سے دولہےکی گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچےکی شناخت 11 سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گیا۔بچے کی لاش آبائی علاقے ٹھٹھہ منتقل کردی گئی۔ دولہے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس  نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔