لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی، عالمی سطح پر پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گیا

Dec 14, 2025 | 18:15:PM
لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی، عالمی سطح پر پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور کی فضائی آلودگی میں بدتریج کمی آنے لگی ہے ، صوبائی دارالحکومت عالمی فضائی آلودگی ا نڈیکس میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح 362ریکارڈ کی گئی ہے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 732 ریکارڈ کی گئی۔ 

سی ای آر پی آفس میں شرح 549،بیدیاں روڈ 386،برقی روڈ 372 جبکہ بی بلاک فیز فائیو میں 360ریکارڈ کی گئی ، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید