رافیل اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے: سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو چکی ہے۔
BIG STATEMENT ♦️ ♦️ ♦️
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) December 13, 2025
انڈیا کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل V. P ملک کا بڑا بیان..
"آپریشن سندھور کے دوران، ہم نے ایک دوسرے کی سرحد بھی عبور نہیں کی۔ تکنیکی ترقی بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کے پاس بہتر ہتھیار اور سازوسامان ہیں۔ رافیل اور ایس 400 سسٹم کی تباہی ہندوستان پر ان کی برتری… pic.twitter.com/dXYZq2A1B9
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم ان کے مطابق پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور جدید سازوسامان موجود ہے۔
جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ رافیل طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
ان کے مطابق بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی کسی بھی کارروائی میں مؤثر جواب دیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی اور اسٹینڈ آف ویپنز پر منحصر ہو چکی ہیں، جس میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔