تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی

Dec 14, 2025 | 09:17:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرپروازوں کو بریک لگ گئی اور 7 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں شامل ہیں۔
منسوخ ہونےو الی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج کرفیو نافذ رہے گا
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اور121  بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔