جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست

Dec 14, 2023 | 15:27:PM
کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا۔

پاکستان ٹیم میچ میں کسی بھی موقع پر سبقت نہ لے سکی، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔ میچ کے تیسرے ہاف میں آسٹریلیا نے یکے بعد دیگرے چار گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو، مصطفیٰ عمر، ارباز احمد، احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔ 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلا جا رہا تھا۔ سیمی فائنل کے بعد پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی ہے۔

 پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی، ٹیم ساتویں آٹھویں پوزیشن کا میچ 16 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔