ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم کی خرابیوں پر 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

Dec 14, 2023 | 12:46:PM
ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم کی خرابیوں پر 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایلون مسک کے  آٹو پائلٹ سسٹم میں نقائص کی وجہ سےٹیسلا نے بیس لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں حفاظت کے لیے خطرہ ہیں،کمپنی کا کہنا تھا کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔

نقص سامنے آنے پر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کو واپس منگوانے کا یہ اپنی نوعیت کا بڑا فیصلہ ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بے رحم اسرائیلی فوج کے بہیمانہ وار جاری،فلسطینیوں کےگھر،قبرستان،سکول مسمار

جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوائی گئی ہیں ان میں 5 اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری اور ایکس ماڈلز شامل ہیں۔