ٹی ٹونٹی سیریز: نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ

Dec 14, 2020 | 14:30:PM
ٹی ٹونٹی سیریز: نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمن راس ٹیلر  اور بالر ہامش بینیٹ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز سےآؤٹ ہوگئے ہیں جبکہ فاسٹ بالر لاکی فرگوسن  کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز  نہیں کھیلیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کرکٹ  ٹیم کے  خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔نیوزی لینٖڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساؤدی، کائل جیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ڈیرل مشیل اور  کپتان کین ویلیمسن 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان سے 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ہاتھ میں فریکچر کی وجہ سے ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔