راولپنڈی، چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے 4000 سے زائد افسران و اہلکار معمور ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر راولپنڈی پولیس کے4000 سے زائد افسران و اہلکار جلوس کے شرکا کیلئے سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، چھتوں پر خصوصی سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت، پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب،سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا