ایبٹ آباد؛ برساتی نالے میں طغیانی،خاتون ٹیچر سمیت میٹرک کی طالبہ بہہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ،ذبیر اعوان)مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارشوں نے تباہی مچادی، ایبٹ آباد کے تاجوال ندی میں طغیانی خاتون ٹیچر سمیت میٹرک کی طالبہ بہہ گئیں،15سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث پاکستان کے شمالی علاقہ جات اس وقت کئی نقصانات کی زد میں ہیں،آزاد جموں وکشمیر کے بیشتر اضلاع سمیت گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے بھی اس میں شامل ہیں، آج ہونے والی موسلادھار بارش سے خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے برساتی نالوں میں طغیانی سے دو پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
ایبٹ آباد کے علاقے تاجوال ندی میں طغیانی خاتون ٹیچر سمیت میٹرک کی طالبہ بہہ گئیں ،میٹرک کی15 سالہ طالبہ ڈوب کر جاں بحق ہوئی جبکہ خاتون ٹیچر کو شدید زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکول ٹیچر اور طالبہ گھر جاتے ہوئے ندی کراسنگ کے دوران بہہ گئی تھی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیوں کرتے ہوئے خاتون کو رسکیوکیا اور لڑکی کی لاش بھی نکالی۔
ادھر مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی سے گاؤں بیلا منور کے دو پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،منور نالہ میں طغیانی سے دریائے کنہار کی سطع بھی بلند ہو گئی جبکہ گھنول آبشار کے مقام پر برساتی نالہ میں شدید طغیانی سے شاہرہ کاغان ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو 2روز تک پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مظفرآباد؛موسلادھار بارشیں،کئی مقامات پر برساتی نالوں میں طغیانی,صادقہ پل کا بڑا حصہ تباہ