کراچی: مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ ، 11 افراد جاں بحق

Aug 14, 2021 | 22:14:PM
کراچی: مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ ، 11 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور3 بچے شامل ہیں۔
ایس پی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی بلدیہ نے بتایا کہ منی ٹرک میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے،خواتین اوربچوں کی تعداد زیادہ تھی، متاثرہ خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ بلدیہ مواچھ موڑپر موٹر سائیکل سوارنے کریکر پھینکا، واقعے کے بعد منی ٹرک کے ڈرائیورکوحراست میں لے لیاہے۔
 اس سے قبل ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔
دھماکے کے بعد جائے حادثے پر پہنچنے والی ٹیموں کا کہنا تھا کہ منی گاڑی میں گیس سلنڈر موجود نہیں ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ جائے حادثے پر موجود ہے اور مختلف پہلو سے تحقیقات جاری ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے سے متعلق تعین کے بعدحتمی رپورٹ دےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرٹرانسپورٹ سندھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے بلدیہ ٹاو¿ن کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کےساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے،وزیرداخلہ نے کریکر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرزسے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات کی جائے، وفاقی ادارے سندھ حکومت کومکمل تعاون فراہم کریں گے۔
دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے کریکرحملے کی تصدیق کردی ہے، عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک میں ہینڈ گرینیڈ پھینکاگیاجو ہوا میں ہی پھٹ گیا، ٹرک پر دائیں جانب سے حملہ کیاگیا، حملہ آورممکنہ طورپرموٹرسائیکل پرسوارتھے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی : برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا