پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 14, 2021 | 20:04:PM
پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹیالہ کے امیر زادے نے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی  جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر روکے جانے پر کار سوارنے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے چیکنگ کےلئے گاڑی کو روکا تو پہلے ڈرائیور نے گاڑی روک دی پھر اچانک ہی گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس  کے مطابق  واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس  ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سوار نے چیکنگ سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت گھسیٹا، گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کار سوار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان اورکابل کے درمیان کتنا فاصلہ رہ گیا؟؟