پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا

Aug 14, 2021 | 16:07:PM
پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقادہوا، ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ تقریب میں موجود تمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ گایا۔ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔  پاک فضائیہ کی ریجینل ائیر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان ایک نظریہ پر قائم ہے اور وہ نظریہ دین کا ہے۔نعیم الرحمن