قوم کو جشن آزادی مبارک:پاکستانی اداکار

Aug 14, 2021 | 11:15:AM
 قوم کو جشن آزادی مبارک:پاکستانی اداکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)یومِ آزادی کے موقع پر  پاکستانی اداکاروں نے بھی پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ یومِ آزادی کی مناسبت سے ہرے اورسفید رنگ کا لباس پہنےایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 اداکار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرآزادی کے 74 سال مکمل ہونے کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

 انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یوم آزادی مبارک۔ اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم متحد رہتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کریں ، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔

 اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیوشیئر کی ہے ، جس میں وہ یومِ آزادی کے حوالے سے ہرے اور سفید رنگ کا لباس پہنے گاڑی میں سفر کرتے نظر آرہی ہیں۔

 انہوں نے اس ویڈیو میں سب کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔

اداکارہ سونیاحسین نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں اداکارہ نےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔