وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری 

Apr 14, 2026 | 22:55:PM
وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے سیکرٹری نجکاری ڈویژن حماد شمیمی 23 ستمبر 2026، جوائنٹ سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن نیلوفر حفیظ 6 اگست 2026، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن محمد پرویز عالم  22 ستمبر 2026 اور جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اظہار احمد 18 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی عمر کی تکمیل پر ریٹائر ہوں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ احکامات کے نوٹیفکیشنز کے مطابق او ایس ڈی محمد عدنان نذیر جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر 6 افسران کی بطور ڈپٹی سیکرٹریز تعیناتی کی گئی ہے، عبدالاحد، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن-1) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، امجد علی ڈائریکٹر (پی ڈی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، شوکت علی خان، ڈپٹی سیکرٹری (پی ایم سی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، واثقہ وحید، ڈپٹی سیکرٹری (سی پی 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، فلک شیر، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور غلام خالق، ڈپٹی سیکرٹری (ایکسپینڈیچر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹ گرا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: