اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

Apr 14, 2023 | 15:46:PM
 فائق علی جاگیرانی نے انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ لگانے پر منیب بٹ کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فائق علی جاگیرانی نے انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ لگانے پر منیب بٹ کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ 

فائق علی جاگیرانی کا کہنا ہے کہ اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر میرے خلاف پوسٹ ڈالی تھی۔ منیب بٹ کی پوسٹ سے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ منیب بٹ نے میرے وکالات ہے پیشے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔ 

فائق علی جاگیرانی  کا مزید کہنا ہے کہ  منیب بٹ کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی لیکن کاروائی نہیں ہو رہی۔