پنجاب میں شدید بارشوں کا خطرہ، الرٹ جاری 

Apr 14, 2021 | 21:48:PM
 پنجاب میں شدید بارشوں کا خطرہ، الرٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے اتوار کے روز تک راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی ژالہ باری اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز بلو چستان، پنجاب، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم دیر اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق پڈعیدن، موہنجو داڑو 44، مٹھی، شہید بینظیر آباد، روہڑی 43، دادو، لاڑکانہ، سکرنڈ اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کا نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار