دریاؤں میں پانی کی آمداوراخراج کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)واپڈاکی جانب سے دریائوں میں پانی کی آمداوراخراج کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈاکے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 41 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 200 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 900 کیوسک ہے،تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1544.47 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1220.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 55 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،کراچی کوپانی کی فراہمی متاثرہونے کاخدشہ
ترجمان واپڈاکے مطابق چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔
ترجمان واپڈاکے مطابق ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔