بھارت: سرکاری ہسپتال میں درجنوں گائے نے ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں ایک سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ درجنوں گائے کی موجودگی نے انتظامیہ پر سوال اٹھادیئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں رام پور نائکن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ہسپتال میں درجنوں گائے کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ساتھی کو کیوں مارا؟ قاتل کی فیملی کا بیان سامنے آگیا
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کی موجودگی میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جب کہ میڈیکل آفسر کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے نہ کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا ہے۔
دوسری جانب ہسپتال کی بدترین صورتحال پر عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔