فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Sep 13, 2025 | 10:04:AM
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے لیے اسلام آباد میں موزوں اراضی مختص کی جائے اور جلد از جلد ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:’’را‘‘ کے سابق اہلکار کی کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل

انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنایا جائے گا۔