عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد

Sep 13, 2022 | 00:31:AM
سندھ ہائیکورٹ، عامر لیاقت، پوسٹ مارٹم، کرانے کی درخواست مسترد،
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کا فیصلہ برقراررکھا۔
سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق تھیں۔سابق اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
پوسٹ مارٹم کی درخواست عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دائرکی تھی۔ انھوں نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں اور پوسٹ مارٹم کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی پچھلی ججمنٹس موجود ہیں۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ ابھی تک عامرلیاقت کی موت کا مقدمہ درج ہوا، نہ ہی میڈیکل رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آئی۔درخواست گزار نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں، پولیس بھی پوسٹ مارٹم چاہتی ہے، سیشن کورٹ نے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست مسترد کی ہے۔
عامرلیاقت کے ورثا کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں اور درخواست گزار ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہیں۔