خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی عمل،نون لیگ اور جے یو آئی میں اتفاق

Oct 13, 2025 | 19:02:PM
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی عمل،نون لیگ اور جے یو آئی میں اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ،مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی امیر جےیوآئی کے سربراہ سے ملاقات ،ملاقات میں خیبرپختونخوا  کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی جانب سے ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ہوئے، ملاقات میں جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے غیر آئینی عمل کو قبول نہیں کیا جاسکتا، صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں ۔ 

ملاقات میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور ہائی کورٹ پشاور سے توقع رکھتے ہے کہ وہ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیں گے اور حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلاء پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر کی ٹرپل سنچری،چھکے مارنے سے گیندیں گم،2000 ڈالر نقصان