ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: وسیم اکرم نے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 13, 2022 | 13:05:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: وسیم اکرم نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: وسیم اکرم (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز چند دنوں میں ہونے والا ہے جس کے لیے کئی مشہور اسپورٹس شخصیات اپنی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کرچکی ہیں۔

اب سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ وسیم اکرم نے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمز قرار دیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے وہ کنڈیشن کو جانتے ہیں اور ان کے پاس اچھے بولر بھی ہیں اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔ وسیم اکرم نے ساؤتھ افریقا کو سیمی فائنل کے لیے چوتھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔