سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا

Nov 13, 2025 | 18:26:PM
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا
کیپشن: قومی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے  ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

 آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نےمقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ  پہلےون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  6 رنز سے شکست دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات ، تعلیمی ادارے 16 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان