بجلی چوروں کیخلاف مہم میں خراب کارکردگی، حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تبدیل

Nov 13, 2023 | 21:45:PM
بجلی چوروں کیخلاف مہم میں خراب کارکردگی، حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تبدیل
کیپشن: مظفر عباسی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ) بجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں خراب کارکردگی کی بناء پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر عباسی کو تبدیل کردیا گیا۔

اس حوالے سے حیسکو چیف کا چارج دو روز قبل فیسکو سے حیسکو ٹرانسفر ہونے والے بشیر احمد کو دے دیا گیا جبکہ ان کی بطور عارضی چارج حیسکو چیف تعیناتی کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لیٹر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ حیسکو چیف کی تبدیلی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہونے والی 237 ویں میٹنگ کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔