وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، آپ کیلئے نیک نیک خواہشات

Nov 13, 2022 | 12:40:PM
24 نیوز,وزیراعظم شہباز شریف , ٹوئیٹ ,عمران خان
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف  نے  قومی ٹیم کیلئے پیغام بھیجا ہے،وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ٹیم پاکستان آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، آپ کیلئے نیک نیک خواہشات ہیں ۔

ہم دل دل پاکستان گائیں گے

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان جیتا تو وہ دل دل پاکستان گائیں گے۔اکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک انگلینڈ فائنل سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ 30 سال بعد کرکٹ کی 2 بہترین ٹیموں کا فائنل ہو رہا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں، میں دل دل انگلینڈ ہوں۔ اگر پاکستان نے وہ کیا جو 1992 میں کیا تھا تو وہ دل دل پاکستان گائیں گے۔