”آپ مجھ سے اپنی توقعات تبدیل نہ کریں“حسن علی کا جذباتی ٹوئٹ

Nov 13, 2021 | 22:47:PM
فاسٹ بائولر، ناقص کارکردگی،جذباتی ٹوئٹ
کیپشن: حسن علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پرجذباتی ٹوئٹ کردیا۔
ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنے پیغام کا آغاز ان اشعار سے کیا۔۔۔
"میرا سینہ تیری حرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن
اے میرے پیارے وطن"
حسن علی نے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا" مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ سب مایوس ہیں کیونکہ میری پرفارمنس آپ کی توقعات کے مطابق نہیں تھی، اپنی اس پرفارمنس پر آپ مجھ سے زیادہ مایوس نہیںہیں، مجھ سے اپنی توقعات تبدیل نہ کریں، میں پاکستان کرکٹ کی اعلیٰ معیار کے ساتھ خدمت کرنا چاہتا ہوں اسی لئے سخت محنت شروع کردی ہے، زندگی کا یہ مرحلہ مجھے اور مضبوط بنائے گا، الحمد للہ۔"
انہوں نے سیمی فائنل کے بعد میسجز ، ٹویٹس، کالز اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں حسن علی نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم مرحلے پر کیچ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد میتھیو ویڈ نے لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس کیچ چھوٹنے کے باعث حسن علی کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔