نورمقدم کیس، ملزم نے قتل کیسے کیا؟ جائے وقوعہ کی خصوصی فوٹیج

Nov 13, 2021 | 22:16:PM
ویڈیو، نور مقدم، فرسٹ فلور، چھلانگ
کیپشن: نور مقدم کیس، جائے وقوعہ ، فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نور مقدم قتل کے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز کو موصول ،ویڈیو میں نور مقدم کو فرسٹ فلور سے چھلانگ لگاتے ہوئے بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے 18 جولائی رات 10 بج کر 19 منٹ پر نور مقدم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہے۔19 جولائی کی صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لیکر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔19 جولائی کو ہی صبح 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم پاوں ننگے گھر سے باہر بھاگتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہے۔19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں۔19 جولائی کو 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ20 جولائی کو شام 7 بج کر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے۔گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے باہر نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے۔ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے

نور مقدم کے چھلانگ لگانے سے لیکر گھر تک جاتے ہوئے گھر کے باہر ایک شخص سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔ویڈیو میں کالے رنگ کے کتے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی تمہاری کافی کرکٹ باقی ہے۔۔شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کو بڑا مشورہ